پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سرکاری چھتری تلے جوبھی پارٹی بنی ہے یاعنقریب بنے گی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی‘ شیخ رشید

datetime 26  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کی پیداوارمیثاق آمریت کی گودمیں بیٹھے ہیں ،سرکاری چھتری تلے جوبھی پارٹی بنی ہے یاعنقریب بنے گی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی ،گروتھ صفر ہے ڈیفالٹ ڈار کادروازہ کھٹکھٹارہاہے ،ساری قوم9 مئی کے واقعے کی مذمت کر رہی ہے اورشہداء کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

13پارٹیاں9مئی کے واقعے سے سیاست نکالنے کی ناکام کوششیں کررہی ہیں ،قوم حوصلہ ہارگئی توسیاست سیاسی قبرستان بن جائے گا،آپ ایک شخص کی سیاست اوراس کی پارٹی کودفن کرنے جارہے ہیں یااسے خمینی بنانے جارہے ہیں،اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میں 50 سال سے اکیلی سیٹ پر پاکستان کی سیاست میں دربان حسین ہوں ،حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہوں ،ناامیدی کفر ہے ،ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے ،عدلیہ نے فیصلوں میں دیر کی تو وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا ،ہر طرف مایوسی چھائی ہوئی ہے ،موسم بہار آکر رہے گا جیسے تیسے بھی الیکشن ہو کر رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ غربت مہنگائی بیرروزگاری اور کاروباری تباہی سے معاشی سیاسی اقتصادی صف ماتم بچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرنسی سری لنکا گھانااورافغانستان سے بھی نیچے چلی گئی، قوم کومایوسی کے کنوئیں سے نکالاجائے اورامید کی شمع روشن کی جائے،تمام قیادت کی عمر70سال سے زیادہ ہے اورجیلوں میں جانے والے کی عمر20سال ہے ،بیماری کے بہانے ملک سے بھاگتے ہیں اوربیماری کے بہانے ہی تین تین بارپارٹی چھوڑتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…