لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ، یواے ای حکام کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ، پی ایل سی کے مقابلے دبئی ، ابوظہبی اور شارجہ کرکٹ گراونڈ میں ہونگے۔ پاکستان سپرلیگ قطر سے متحدہ عرب امارات منتقل کردی گئی ۔پی سی بی کے باوثوق ذرائع کے مطابق ملکی اور غیرملکی سٹارز سے سجی پاکستان سپرلیگ کو قطرسے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ، متحدہ عرب امارات اور ماسٹرچیمپئنزلیگ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، ماسٹرچیمپئنزلیگ کی انتظامیہ اور یواے ای کرکٹ بورڈ کے حکام 4 فروری سے 20 فروری تک ہونیوالی پاکستان سپرلیگ کو دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کرکٹ دینے پر راضی ہوگئے ہیں۔ معاہدے کے مطابق سپرلیگ کے دوران ماسٹر چیمپئنزلیگ کے مقابلے بھی جاری رہیں گے تاہم ایک دن میں دونوں لیگ کے مقابلے الگ الگ میدانوں میں ہونگے۔ پاکستان سپرلیگ کے لوگو اور ترانے کی تقریب رونمائی اتوار شام 7 بجے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہورہی ہے جس میں سپرلیگ کی منتقلی کا سرکاری سطح پر اعلان کردیا جائے گا ۔