ممبئی(نیوز ڈیسک) کرکٹ میں ٹی ٹوئنٹی کے بعد نئے فارمیٹ ٹی ٹین کی تجویز پیش کردی گئی۔ سابق بھارتی وکٹ کیپر سید کرمانی نے کہاکہ دس اوورز پر مشتمل اننگز کا مقابلہ مستقبل میں شائقین کی دلچسپی کا باعث بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ٹیسٹ میچز کھیلے جاتے تھے اور پھر1975ءمیں 60اوورز کے مقابلے شروع ہوگئے جو پچاس اوورز میں تبدیل ہوگئے اور پھر کھیل میں سنسنی خیز فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی آیا۔ یہ تینوں فارمیٹس بتدریج ترقی کریں گے اور آئندہ نیا فارمیٹ ٹی ٹین کی صورت میں سامنے آسکتا ہے