منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کو بڑا صدمہ ، اب تک کی بڑی وکٹیں گر گئیں

datetime 23  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا فیصلہ کردیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی دیرینہ رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شیریں مزاری کچھ دیر میں نیوز کانفرنس کرکے باضابطہ اس کا اعلان کریں گی۔ قبل ازیں جمشید چیمہ اور مسرت جمشید پی ٹی آئی چھوڑنے جا رہے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید چیمہ کے وکیل ملک محمد ریاض نے کہا کہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی معاملے سے متعلق عمران خان سے بھی سوال کیا گیا تھا۔جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر کمرۂ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے عمران خان سے سوال کیا تھا کہ کیا آپ کی جماعت سے مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں؟عمران خان نے جواب دیا کہ یہ پارٹی چھوڑ کر نہیں جا رہے انہیں زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے، مجھے اپنی پارٹی کی خواتین کی گرفتاری کا سب سے زیادہ دکھ ہے۔دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا ہےایک اور بڑی وکٹ گر گئی ۔ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جلیل شرقپوری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں پاک فوج کیساتھ کھڑا تھا ہوں اور رہوں گا ، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کا مزید حصہ نہیں بن سکتا ہے پی ٹی آئی اپنی نالائقی کی وجہ سے دوستوں کو مطمئن نہیں کر سکے اور 9مئی کے واقعے کے بعد میں افسردی ہوں ، مکمل ذمہ داری عمران خان کی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…