جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

پنجاب پولیس صرف غریبوں کو پکڑنے میں مصروف خدیجہ شاہ اور حسان نیازی تاحال آزاد

datetime 23  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس نے فوجی تنصیبات حملہ کیس میں ابھی پی ٹی آئی کے سینکڑوں ’’غریب‘‘کارکنوں کو گرفتار کیا ہے لیکن مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ اب تک مفرور ہیں حالانکہ یہ واضح ہدایات ہیں کہ حملوں میں ملوث کسی بھی شخص کے ساتھ رحمدلی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

سینئر صحافی عمر چیمہ کی رپورٹ کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی پوتی اب تک مفرور ہیں اور خود کو پولیس کے حوالے نہیں کر رہیں۔ تاہم ان کے شوہر پولیس کی حراست میں ہیں۔ انہیں پہلے اپنی اہلیہ کو چھپانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔ خدیجہ کے شوہر جہانزیب امین ایک اور جرم میں بھی مطلوب ہیں جسے خدیجہ کی گرفتاری کیلئے ایک جال کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔ 8.3؍ ملین روپے کے جعلی چیک کیس میں وہ اشتہاری ملزم ہیں۔ اب انہیں عجیب صورتحال کا سامنا ہے۔

خدیجہ کی گرفتاری پر جہانزیب کو آزادی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ناکامی پر جعلی چیک کیس انہیں کوٹ لکھپت تک لے جایا جا سکتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ پولیس کے ہاتھوں دھر لیے جانے کے بعد انہوں نے فوراً تعاون شروع کر دیا۔ ان ہی کی مخبری پر پولیس نے گلبرگ میں ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا لیکن پولیس والوں کی آمد سے چند منٹ قبل ہی خدیجہ وہاں سے فرار ہو چکی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دستیاب ہے۔ جس اپارٹمنٹ میں خدیجہ روپوش تھیں وہ جہانگیر ترین کی بیٹی مہر ترین اور ان کے شوہر عمر شیخ کی ملکیت ہے۔ جس وقت پولیس وہاں پہنچی تو دونوں اپارٹمنٹ پر موجود تھے۔ ترین نے مشکل گھڑی میں ان کی مدد کی ناکام کوشش کی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی عون چوہدری نے پولیس سے ر ابطہ کیا لیکن ان کی کوششیں کارگر ثابت نہ ہوئیں۔ اگرچہ خدیجہ کا کیس نمایاں ہو چکا ہے جس کی وجہ ان کا پولیس کے روبرو پیش نہ ہونا ہے لیکن اس سے ا میر لوگوں کی عکاسی ہوتی ہے اور کس طرح یہ لوگ سیاسی اختلاف کے باوجود آپس میں جڑے ہوتے ہیں۔

ترین فیملی کے علاوہ، کچھ دیگر طاقتور کھلاڑی بھی تھے جن سے رابطہ کرکے خدیجہ کیلئے ریلیف مانگا گیا۔ ان میں سے ایک چودھری شجاعت حسین ہیں۔ وہ خدیجہ کے نکاح میں بطور گواہ پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے بھی مدد کی کوشش کی لیکن بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ فوج نے 9؍ مئی میں ملوث افراد کیلئے عدم برداشت کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ خدیجہ کے سسر، سرمد امین وزیراعظم شہباز شریف کے پرانے دوست ہیں۔

انہوں نے بھی کچھ ملاقاتیں اُن سے کیں جن میں سے ایک ملاقات پیر کو ہوئی لیکن وزیراعظم انہیں کوئی مدد فراہم نہ کر سکے۔ انہوں نے صرف یہ کیا کہ پولیس کو ہدایت کی معاملے میں صرف قانون سے کام لیا جائے۔

ایک مصدقہ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ فوج کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ واقعے میں ملوث کسی شخص کو نہیں چھوڑنا۔ آرمی چیف کے حالیہ دورۂ لاہور کا حوالہ دیتے ہوئے ذریعے نے بتایا کہ آرمی چیف نے پولیس کی کارروائی کی تعریف کی اور کہا کہ مجرم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…