منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

وزیر اعظم نہیں آرمی چیف سے بات ہوسکتی ہے، میں مذاکرات کیلئے تیار ہوں ادھر سے کوئی جواب نہیں آ رہا : عمران خان

datetime 23  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے نہیں آرمی چیف سے بات ہوسکتی ہے۔ میں مذاکرات کیلئے تیار ہوں لیکن ادھر سے کوئی جواب نہیں آ رہا ۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کے حکم کے بغیر فوج کوئی کام نہیں کر سکتی، میں نے صرف یہی کہا تھا کہ ان کی مرضی کے بغیر یہ نہیں ہو سکتا تھا، یہ حقیقت ہے،لیکن میں نے کوئی تضحیک آمیز بیان نہیں دیا ۔ وزیر اعظم غیرمتعلق ہیں، آرمی چیف سمیت سب سے مذاکرات چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہمیں سیاستدان ہوں، آرمی چیف اور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتا ہوں، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہےلیکن مجھے خدشہ ہے یہاں بات کرنے کو کوئی ہے ہی نہیں ۔ آرمی چیف کےخلاف میں نے کوئی منفی بیان نہیں دیا، بدقسمتی سے ان کے بیانات نے معاملے کو ذاتی بنا دیا ہے۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق سوال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جارہی ہے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی جماعت میں سے مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں، اس پر عمران خان نے کہا کہ یہ پارٹی چھوڑکر نہیں جا رہے، ان سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے اپنی پارٹی کی خواتین کی گرفتاری کا سب سے زیادہ دکھ ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…