اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سول و عسکری ملازمین کی تنخواہوں میں آئندہ بجٹ میں محدود وسائل کے باوجود تنخواہوں اور پنشن میں 20 سے 30 فیصد تک اضافے کی تجویز شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ دنوں موقر قومی اخبار روزنامہ جنگ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ وزیراعظم کو کابینہ اجلاس تنخواہوں میں بیس سے تیس فیصد اضافے کی تجویز دی جائے گی جبکہ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مہنگائی کی شرح سے کم از کم پچاس فیصد اضافہ کرنے پر مشاورت کریں گے، اس بارے میں ابھی تک کوئی حتمی بات سامنے نہیں آئی ہے کہ تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ کیا جائے گا۔