بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک شخص نے جب بل گیٹس کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی تو پھر کیا ہوا ؟ جانئے

datetime 22  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)جنسی جرائم پر سزا پانے والے ایک شخص جیفری اپسٹن نے مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کو ایک خاتون سے مبینہ تعلق کا راز سب کے سامنے لانے کی دھمکی دیتے ہوئے بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی۔امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق بل گیٹس کا ایک روسی خاتون سے مبینہ تعلق تھا جس کے ذریعے جیفری اپسٹن نے بل گیٹس کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ جیفری اپسٹن ایک ارب پتی شخص تھا جس پر الزام تھا کہ اس نے کئی سال تک کم عمر لڑکیوں سمیت درجنوں خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔اس نے 2019 میں خودکشی کرلی تھی۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ جب جیفری اپسٹن کو علم ہوا کہ بل گیٹس خفیہ طور پر روسی برج پلیئر مِلا انٹونووا سے تعلق بڑھا رہے ہیں، تو اس نے مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پیسے مانگے۔اس حوالے سے 2017 میں جیفری اپسٹن نے ایک ای میل بھیج کر کوشش کی کہ بل گیٹس کو اربوں ڈالرز کے ایک فلاحی ادارے میں شامل کرنے کی کوشش کی، مگر مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے انکار کر دیا۔بل گیٹس کی مِلا انٹونووا سے ملاقات 2010 میں ایک برج ٹورنامنٹ کے دوران ہوئی جب خاتون کی عمر 20 سال سے زیادہ تھی۔مِلا انٹونووا برج سکھانے والے ایک آن لائن کاروبار کو قائم کرنا چاہتی تھی اور فنڈز اکٹھا کر رہی تھی جس کے دوران اس کی ملاقات جیفری اپسٹن سے ہوئی تاکہ 5 لاکھ ڈالرز جمع کر سکے۔جیفری اپسٹن نے مِلا انٹونووا کو نیویارک میں ایک اپارٹمنٹ لے کر دیا اور کوڈنگ کی تربیت کی فیس بھی ادا کی۔مِلا انٹونووا نے اخبار کو بتایا کہ مجھے نہیں کہ اس نے ایسا کیوں کیا تھا، جب میں نے پوچھا کہ اس کا کہنا تھا کہ وہ دولتمند ہے اور لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔جیفری اپسٹن بنیادی طور پر ایک فلاحی فنڈ قائم کرنا چاہتا تھا اور بہت زیادہ دولتمند افراد کو اس شامل کرنا چاہتا تھا تاکہ وہ اس کے لیے فنڈز دے سکیں۔

اس فنڈ کا بنیادی مقصد جیفری اپسٹن کی ساکھ کو بحال کرنا تھا جو جنسی جرائم ثابت ہونے پر متاثر ہوئی تھی۔2017 میں جیفری اپسٹن نے بل گیٹس کو مِلا انٹونووا سے مبینہ تعلق پر بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور مائیکرو سافٹ کے شریک بانی سے خاتون کی کوڈنگ تربیت کے اخراجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

اس حوالے سے بل گیٹس کے ترجمان نے بتایا کہ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے جیفری اپسٹن سے کوئی مالی معاہدہ نہیں کیا۔اس کے 2 سال بعد جیفری اپسٹن نے گرفتاری کے بعد دوران حراست خودکشی کرلی تھی۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…