ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دور حکومت کا ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آگیا

datetime 21  مئی‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار دور حکومت کا ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آگیا۔نجی ٹی وی نے دستاویزات کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق دور حکومت میں پنجاب یونیورسٹی کے بعد یو ای ٹی لاہور میں بھی آؤٹ آف میرٹ ترقیاں اور عہدوں کی بندر بانٹ ہوتی رہی۔

مبینہ طور پر پی ٹی آئی رہنما اعجازشاہ نے اپنے کزن سید منصور کو یو ای ٹی کا وی سی لگوایا اور بعد ازاں اسی وی سی کے ذریعے عثمان بزدار نے مختلف شعبہ جات کے سربراہ آؤٹ آف میرٹ لگوائے۔دستاویزات کے مطابق یو ای ٹی ایکٹ 1974 کے مطابق سینئر اساتذہ کو ڈین اور چیئرمین لگایا جاتا ہے تاہم وی سی نے عثمان بزدار کی سفارش پر جونیئر اساتذہ کو ڈین اور چیئرمین لگوایا۔

عثمان بزدار کو خوش کرنے کے لئے ان کے سفارشی بندوں کو ترقیاں بھی دلوای گئیں جبکہ بزدار حکومت میں جونیئر پروفیسرز کومختلف شعبہ جات کا سربراہ لگوایا گیا۔ذرائع کے مطابق ترقی اورعہدوں پر من پسند افراد کی تعیناتی عثمان بزدار کے فرنٹ مین کے ذمہ تھی، فیاض بزدار مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت لیتا اور آؤٹ آف میرٹ کام کرواتا۔

دستاویزات کے مطابق اس عرصے کے دوران سٹی اینڈریجنل پلاننگ ڈیپارٹمنٹ میں چوتھے نمبر والے پروفیسر ڈاکٹر شاکر چیئرمین تعینات ہوئے، مائننگ ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر ایسویسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرشہاب کو چیئرمین لگوایا گیا جبکہ نیوکیمپس کالا شاہ کاکو میں 7 ویں پوزیشن والے پروفیسر ڈاکٹرتنویر کو کوارڈی نیٹر لگوایاگیا۔جونیئرترین پروفیسرعلی حسین کو آٹوموٹوڈیپارٹمنٹ کا ڈائریکٹرتعینات کروایا، جونیئر ترین پروفیسر ڈاکٹراحسان الحق فاونڈری سروس سنٹرکے ڈائریکٹر بنے۔ انوائرمنٹل ڈیپارٹمنٹ میں نان انجیئنر جونیر پروفیسر ڈاکٹرعامرکو ڈائریکٹر کی پوسٹ سونپ دی گئی۔

دوسری جانب پروفیسر ڈاکٹرآصف نے ان تمام ترقیوں سے متعلق کمیشن کو درخواست کی۔ پروموشنز کی تفصیلات اور سنیارٹی لسٹ طلب کی گئی جو وی سی نے تاحال پیش نہیں کی۔ ڈاکٹر آصف رفیق نے عدالت سے بھی رجوع کر رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق عدالت سے ریکارڈ کی طلبی کا دبا بڑھنے پر وی سی نے سنیارٹی رولزمیں ترمیم کی بھی کوشش کی تاہم 17 مئی کے سینڈیکٹ اجلاس میں ارکان کی مخالفت پر وی سی ترمیم منظور نہ کراسکے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کرپشن اقربا پروری کے ثبوتوں کے باوجود ابھی بھی بزدار دورمیں تعینات ہونے والے یہ افسران اعلی مراعاتی پیکج کے مزے اڑا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…