جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

2 بڑے رہنمائوں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا

datetime 20  مئی‬‮  2023 |

چنیوٹ ، پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کے ضلعی صدر ذوالفقار علی شاہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ذوالفقار علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے اپنی مکمل سیاسی قوت تحریک انصاف کے لیے وقف کردی تھی، مجھے معلوم ہے کہ آج کے بعد مجھے شدید ردعمل کا سامنا کرنے پڑے گا۔

مجھے برا بھلا کہا جائے گا کہ مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر چلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں ہر چیز کی قیمت دینے کے لیے تیار ہوں لیکن میں ریاست مخالف نہیں ہوں، میرے خون میں ہی نہیں کہ میں ریاست مخالف ہوجائوں، میں پارٹی عہدے اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں، اگر یہی سیاست ہے تو میں ایسی سیاسی سرگرمیوں کا حصہ نہیں بن سکتا۔علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 9 مئی کے سیاہ دن ہمارے شہدا کی توہین کی گئی ان کی تصاویر جلائی گئیں، مجسمے گرائے گئے، شرپسند عناصر نے پاکستان کے وقار کو مجروح کیا جو میری نظر میں قابل مذمت اور قابل معافی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف سے منسلک رہنا اپنی توہین اور ملک سے بے وفائی تصور کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ لہٰذا میں پی ٹی آئی کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دیتا ہوں، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کسی دباؤ میں نہیں کیا۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…