منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

آسٹریلین پولیس نے چاقو سے لیس 90 سالہ خاتون کو کرنٹ لگا دیا

datetime 20  مئی‬‮  2023 |

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا میں پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس کو ریاست نیو ساتھ ویلز کے ایک نرسنگ ہوم میں بلایا گیا تاکہ چاقو سے مسلح ایک خاتون کو کسی ممکنہ جرم کے ارتکاب سے روکا جا سکے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اہلکاروں نے معمر خاتون سے بات کرنے کی کوشش کی اور اس بات چیت کے دوران ایک تجربہ کار افسر نے اپنی کرنٹ لگانے والی سٹن گن کا استعمال کیا جس کی وجہ سے خاتون گر گئی اور اس کا سر زمین پر ٹکرا گیا۔آسٹریلوی پولیس نے اعتراف کیا کہ اس کے ایک رکن نے نرسنگ ہوم کے اندر ایک 95 سالہ خاتون کے خلاف برقی سٹین گن استعمال کی ہے اور اس کی وجہ سے خاتون کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ بزرگ خاتون کو ریاست کے جنوب میں کوما ضلع کے ایک ہسپتال لے جایا گیا ہے۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ خاتون کلیئر نولینڈ آٹھ بچوں کی ماں ہے اور ڈیمنشیا کا شکار ہے۔ وہ واکنگ ایڈ کی مدد سے آگے بڑھ رہی تھی جب پولیس پہنچی تو اس کے پاس ایک چاقو بھی تھا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…