لندن ( آن لائن ) برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی حکومت کو تقریباً 16کروڑ 20لاکھ پاؤنڈ میں پڑی تدفین ، آخری رسومات اور سوگ کے دوران ہونے والی دیگر تقریبات پر حکومت کو تقریباً 16کروڑ 20لاکھ پاؤنڈ میں پڑی۔
برطانوی وزارتِ خزانہ نے اخراجات کی تفصیل گزشتہ روز جاری کردی ہے۔ محکمہ داخلہ نے سات کروڑ چالیس لاکھ پاؤنڈ جبکہ محکمہ ثقافت، میڈیا اور کھیل نے پانچ کروڑ 70 لاکھ پاؤنڈ خرچ کیے۔وزارتِ خزانہ کے چیف سیکریٹری جان گلین کا کہنا ہے کہ اس وقت حکومت کی ترجیح یہی تھی کہ ’تمام تقریبات پرسکون انداز میں ہوں اور انھیں پروقار انداز میں کیا جائے جبکہ ساتھ ہی عوام کے تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔‘اس حوالے سے آنے والے اخراجات کی تفصیل کچھ یوں ہے:محکمہ ثقافت، میڈیا اور کھیل – 57 . 42 ملین پاؤنڈمحکمہ ٹرانسپورٹ – 2 . 565 ملین پاؤنڈ محکمہ خارجہ، کامن ویلتھ اور ڈیولپمنٹ – 2 . 096 ملین پاؤنڈ محکمہ داخلہ – 73 . 68 ملین پاؤنڈ محکمہ دفاع – 2 . 890 ملین پاؤنڈ۔شمالی آئرلینڈ آفس – 2 . 134 ملین پاؤنڈ۔سکاٹش حکومت – 18 . 756 ملین پاونڈز۔ویلش حکومت – 2 . 202 ملین پاؤنڈمجموعی اخراجات – 161 . 743 ملین پاؤنڈ ہوئے۔