منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

امین اسلم کا بھی تحریک انصاف چھوڑ نے کا اعلان

datetime 18  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر اور راہنما پاکستان تحریک انصاف ملک امین اسلم نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ9 مئی کے واقعات اینٹی پاکستان ایجنڈا ہے جس کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، 9 مئی کے واقعات انتہائی شرمندگی کا باعث ہیں،ہم نے شہدا کی یادگاروں ایم ایم عالم کے جہازتک کو نہیں چھوڑا، پارٹی کو ہائی جیک کرلیا گیا ہے۔

جلوس کے ٹارگٹ پاکستان فورسز کے تنصیبات تھیں ہماری لیڈر شپ کو ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنا چاہیے تھا ،پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا خواب کا حصہ تھامگر پارٹی ملک دشمن ایجنڈے پر چل نکلی ہے، تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کی بجائے اپنی پارٹی میں انوسٹی گیشن کرے۔ جمعرات کو نیشنل پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئیسابق وفاقی وزیراور پی ٹی آئی کیراہنماملک امین اسلم کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تیرہ سال ہوچکے ہیں اک خواب تھا اور کرپشن کے خاتمے کا نظریہ لیکر پارٹی میں شامل ہوئے،گرین ایجنڈا تیار کیا، تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان کو تیار کیا جاسکے،خیبر پختونخواہ و فیڈرل میں گرین ایجنڈے پر کام کیا گرین ایجنڈے کو پاکستان سمیت پوری دنیا بھر میں سراہا گیا، پارٹی کیساتھ بہت نشیب و فراز دیکھے، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا خواب کا حصہ تھا کرپشن کے خلاف اک نظریے تحت پارٹی میں شامل رہے،گرین ایجنڈا صاف شفاف پروجیکٹ تھا، نو مئی کے واقعات سے میں شدید دکھ ہو،ا جلوس کے ٹارگٹ پاکستان فورسز کے تنصیبات تھیں ،ہماری لیڈر شپ کو ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنا چاہیے تھا، عمران خان کو اس وقت اپنے دائیں بائیں دیکھنے کی ضرورت ہے عمران خان کو دیکھنا چاہیے اس کے ارد گرد کونسی کالی بھیڑیں ہیں۔

تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کی بجائے اپنی پارٹی میں انوسٹی گیشن کرے، ایسے ایجنڈے کے ساتھ میرے جیسے لوگ نہ تھے نہ رہ سکتے ہیں یہ ملک دشمن ایجنڈا تھا کہ پاکستان فوج و عوام کو ٹکرا دیا جائے، مظاہرین کو شہدا کی یادگاروں تک لیکر کون گیا، ہم نے پاکستان کے ساتھ چلنا ہے ایسے ایجنڈے کے ساتھ میں مزید نہیں چل سکتا ،چار پشتوں سے میرا خاندان سیاست میں ہے مگر میری سیاست کا مقصد یہ کبھی نہ تھا ، اس پارٹی کو ہائی جیک کرلیا گیا ہے میں آج اس پارٹی کو چھوڑ رہا ہوںالبتہ ابھی کسی سیاسی پارٹی میں نہیں جارہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…