ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

حالات کی پریشانی کی وجہ سے عثمان بزدار دل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے

datetime 18  مئی‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 23 مئی تک توسیع کر دی گئی۔عثمان بزدار کی جانب سے بیرسٹر مومن ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے عثمان بزدار کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عثمان بزدار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حالات کی پریشانی کی وجہ سے عثمان بزدار دل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں، عثمان بزدار کی حالت خراب ہے حاضری معافی دی جائے۔احتساب عدالت نے عثمان بزدار کو بذریعہ وکیل نیب کو اثاثہ جات کی تفصیل جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کو اثاثہ جات کی تفصیل جمع کرانے کا آخری موقع دے رہے ہیں، اگر آئندہ سماعت پر ملزم پیش نہیں ہوا تو ضمانت خارج کر دی جائے گی۔عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب کی حاضری معافی درخواست جمع کرائے جانے پر ریمارکس میں کہا کہ عثمان بزدار کی جانب سے ہر تاریخ پر نیا بہانہ سامنے آتا ہے، ہمیں علم ہے وہ کیوں نہیں آئے ان کو جلا ئوگھیرا ئوکیس میں گرفتاری کا ڈر ہے۔عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…