پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

متنازع بھارتی خاتون پولیس اہلکار ٹریفک حادثے میں ہلاک

datetime 17  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ریاست آسام کی متنازع خاتون پولیس اہلکار ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ سب انسپکٹر جنمونی ربھا کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی تھی اور اس حادثے میں ان کی موت ہوئی۔

پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا جبکہ اس کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔کئی تنازعات میں گِھری خاتون سب انسپکٹر اپنی ذاتی گاڑی میں تھیں اور انہوں نے پولیس یونیفارم نہیں پہنا ہوا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والی خاتون پولیس اہلکار کو بالی ووڈ فلموں کے ناموں سے بھی پکارا جاتا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی حادثے کی تحقیقات کرے گی اور یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ حادثے سے چند گھنٹے قبل خاتون پولیس اہلکار کے خلاف بھتا خوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ سب انسپکٹر اپنی ذاتی گاڑی میں بنا یونیفارم اور سیکیورٹی کہاں جار ہی تھی اور اس حوالے سے اہلخانہ نے بھی لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون سب انسپکٹر کے اہلخانہ نے واقعے کی سچائی کا پتا لگانے کے لیے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔جنمونی ربھا کی والدہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو کسی نامعلوم گروہ نے منصوبہ بندی کر کے قتل کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والی پولیس اہلکار کو گزشتہ سال جون میں کرپشن الزامات پر حراست میں بھی لیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…