پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

سی آئی اے نے روسی شہریوں کی بھرتی کیلئے ٹیلی گرام چینل لانچ کردیا

datetime 17  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام چینل لانچ کیا ہے جس کا مقصد روسی شہریوں کو جاسوسی کیلیے بھرتی کرنا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیلی گرام پر روسی زبان میں ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں ایک خاتون اور مرد اپنی بیوروکریسی کی ملازمت سے پریشان ہیں اور سوال کر رہے ہیں کہ کیا ہم نے اس زندگی کا خواب دیکھا تھا؟ویڈیو ختم ہونے کے بعد ایک پیغام نظر آتا ہے کہ سی آئی اے روس کے متعلق سچائی جاننا چاہتی ہے اور ہمیں ایسے بااعتماد افراد کی ضرورت ہے جو سچ جانتے ہیں اور ہمیں بتا سکتے ہیں۔پیغام میں واضح لکھا ہے کہ کیا آپ فوجی افسر ہیں؟ کیا آپ انٹیلیجنس، سفارتکاری، سائنس، اعلی ٹیکنالوجی کے شعبوں سے منسلک ہیں یا ان شعبوں میں کام کرنے والے افراد کو جانتے ہیں؟پیغام میں مزید کہا گیا کہ کیا آپ کے پاس روس کی معیشت یا اعلی رہنمائوں سے متعلق معلومات ہیں؟ تو ہم سے رابطہ کریں۔یہ ویڈیو سی آئی اے کے دیگر سوشل میڈیا اکائونٹس بشمول یوٹیوب، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی پوسٹ کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…