ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

برطانیہ نے پاکستانی شہری کو امریکا کے حوالے کر دیا

datetime 17  مئی‬‮  2023 |

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے ایک پاکستانی حافظ آصف حفیظ کو6سالہ طویل قانونی جنگ کے بعد لندن کی ہائی سکیورٹی بیلمارش جیل سے نکال کر امریکا کے حوالے کر دیا ہے۔ ملزم پر منشیات درآمد کرنے کا الزام ہے اور وہ چھ برس قبل امریکا سے جاری ہونے والے وارنٹ کیخلاف قانونی جنگ لڑتا آرہا تھا۔

جنگ اخبار میں مرتضیٰ علی شاہ کی خبر کے مطابق  آصف حفیظ کے اہل خانہ اور وکلا نے امریکی اور برطانوی حکومتوں پراس عمل کے دوران قانونی عمل کا غلط استعمال کرنے اور برطانوی حکومت پر حفیظ کو غیر قانونی طور پر امریکی حکام کےحوالے کرنےکا کا الزام عائد کیا ہے کیونکہ ان کے وکلا یورپی عدالت برائے انسانی حقوق کے متفقہ فیصلے کے خلاف اسی عدالت اور سی سی ایچ آر کے گرینڈ چیمبر میں درخواست دائر کرنے کی تیار ی کررہے تھے۔ برطانوی وزارت داخلہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے سونے کے تاجر اور سابق پاکستانی جو دبئی میں کام کرتے رہے ہیں انہیں امریکا بھجوادیا گیا ہے جہاں وہ اپنے تمام قانونی ااپشن استعمال کرچکے ہیں اور جہاں اب وہ ہائی سیکورٹی کی نیویارک جیل میں قید ہیں۔ آصف حفیظ نے بہت طویل جنگ لڑی لیکن گزشتہ ماہ ہونے والے واقعات بہت تیزی سے رونما ہوئے۔ گزشتہ ماہ یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے پیرول کے بغیر زندگی گزارنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابل سماعت قرار دے دیا تھا۔ ان کے وکلا نے برطانیہ کی ہائیکورٹ کے انتظامی سیکشن میں نئے حقائق کے پیش نظر حوالگی کے کیس کو دوبارہ سے کھولنے کی درخواست دی تھی تاہم برطانوی عدالت نے 26 اپریل 2023 کو ان کی درخواست مسترد کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…