لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان پچھلے ورلڈکپ سے بہتر ٹیم ہے، کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں، ایسی ٹیم تیار ہوسکتی ہے جو ورلڈ کپ جیتے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کافی پر اعتماد ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی لیکن ون ڈیسیریز میں اچھی کارکردگی پیش کی۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کھیل سے متعلق حکمت عملی بہتر سے بہتر ہو رہی ہے، وہ اپنی بیٹنگ کو بھی مضبوط کر رہا ہے، ورلڈکپ کی ٹیم میں سرفراز احمد کی شمولیت واضح نہیں، بہت سے کھلاڑی ورلڈکپ کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کرکٹ سے متعلق میرے پاس کئی منصوبے ہیں، نجم سیٹھی اور میرے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں،اگر نجم سیٹھی نہ ہوتے تو میں ٹیم ڈائریکٹر بھی نہ ہوتا۔
پاکستان پچھلے ورلڈکپ سے بہتر ٹیم ہے، مکی آرتھر کا سرفرازاحمدکی شمولیت کے حوالے سے اہم بیان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
اسرائیل جانیوالی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا، تصویر بھی جاری
-
افغانوں کے منسوخ کارڈ بحالی کیلیے 12 کروڑ لینے والا اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار
-
پاکستانی کریئٹر کی اے آئی سے تیار کردہ فلم کے یوٹیوب پر ریکارڈ توڑ ویوز، نوجوان نے کروڑوں کما لیے
-
خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا
-
نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے اہم خبر
-
انکل کو جیل میں رکھا جائے جب تک وہ بوڑھا نہ ہوجائے؛ زیادتی کی شکار بچی کا جج سے مطالبہ
-
حکومت نے قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا
-
آئی فون 18 پرو میکس پر پاکستان میں کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ نئی تفصیل آگئی
-
زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
انوشکا شرما کے ایک آرڈر نے قرض میں ڈوبے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل دی
-
راولپنڈی کے گھر سے دو بھائیوں کی لاشیں برآمد
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا



















































