پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان کو ورلڈکپ میں شرکت کرنی چاہیے یا نہیں ؟ مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ ورلڈکپ سے دستبردار ہوں ورلڈکپ میں ضرور شرکت کرنی چاہیے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ بھارت کے ساتھ سیاسی معاملات چلتے رہے ہیں ، بھارت کو یہاں آکر کھیلنا چاہیے سب بڑی ٹیمیں پاکستان آچکی ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ پاکستان بھی ورلڈکپ سے دستبردار ہو ، ورلڈکپ میں ضرور شرکت کرنی چاہیے۔

مشیر کھیل پنجاب نے ایشیا کپ تناز ع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جو فارمولا دیا ہے وہ اچھا ہے کم از کم پاکستان میں میچز ہونے چاہئیں۔وہاب ریاض نے بتایا کہ ہم 300 ایتھلیٹس کے لیے ایک پلیٹ فارم بنا رہے ہیں جس میں انہیں ہر طرح کی سہولیات ملیں گی،پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے لیے اچھا کام کیا ہے ، بجٹ میں اچھی رقم ایتھلیٹس کیلئے مختص کی جا رہی ہے ، رمضان میں خاص طور مختلف گیمز کرائی گئیں، ہاکی کی بحالی پر خاص توجہ دی گئی۔وہاب ریاض کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے ہاکی کے20 بہترین کھلاڑیوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا اعلان کیا تھاجن کے پاس جاب نہیں ہے ان 20 کھلاڑی ماہانہ معاوضہ دیا جائیگا، کھلاڑیوں میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہیں، آغاز میں کھلاڑیوں کو آئندہ ماہ سے20 ہزار روپے ماہانہ ملے گا، چھوٹے شہروں کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے اخراجات ادا کریں گے،کھلاڑیوں کا میڈیکل فری کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ابھی ہم نے آغاز کیا ہے جبکہ ماہانہ اعزازیہ میں مستقبل میں اضافہ کیا جائے گا۔وہاب ریاض نے کہا کہ میں اب بھی کرکٹ پر توجہ دے رہا ہوں ، ابھی میں سری لنکا لیگ میں بھی حصہ لوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…