پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

عید کی خوشیاں دوبالا،صدر نے عید الفطر کی چھٹیاں ایک ہفتے تک بڑھادیں

datetime 17  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالے(این این آئی ) مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیظو کی ہدایت پر عید الفطر کی تعطیلات میں غیرمعمولی توسیع کا اعلان کر دیا گیا، جس کے تحت عوام کو پورا ہفتہ عید کی خوشیاں منانے کا موقع ملے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ اگر یکم شوال 31 مارچ 2025 کو ہوتا ہے، تو سرکاری دفاتر 31 مارچ سے 3 اپریل تک بند رہیں گے۔ تاہم، اگر عید 30 مارچ کو ہوتی ہے، تو تعطیلات 30 مارچ سے 1 اپریل تک ہوتیں، لیکن صدر معیظو نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو 3 اپریل تک چھٹیاں دی جائیں گی، قطع نظر اس کے کہ عید کس دن ہو۔

اس کا مطلب ہے کہ 4 اور 5 اپریل کو جمعہ اور ہفتہ(مالدیپ کا روایتی ویک اینڈ)ہونے کے باعث، سرکاری دفاتر 6 اپریل 2025 سے کھلیں گے، اور عوام کو مسلسل ایک ہفتے کی عید کی چھٹیوں کا لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔مزید برآں، صدر معیظو نے رمضان کے آخری 10 دنوں کے لیے بھی 20 مارچ سے سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ عوام عبادت اور مذہبی فرائض پر زیادہ توجہ دے سکیں۔حکومت کے اس فیصلے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ انہیں نہ صرف عید کا بھرپور موقع ملے گا بلکہ رمضان کے آخری لمحات میں بھی عبادت کا وقت میسر ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…