پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

یوکرینی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رشوت لینےکے الزام میں گرفتار

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )یوکرینی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو رشوت لینےکے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرینی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر 27 لاکھ ڈالر رشوت لینےکا الزام ہے۔

یوکرین کے اینٹی کرپشن پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے چیف جسٹس کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہےروزنامہ جنگ کے مطابق  بتایا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کے سربراہ کو حراست میں لینے سے قبل نوٹس نہیں دیا گیا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی سپریم کورٹ کے سربراہ چیف جسٹس ویسوولود نیازیف ہیں جن سے اس خبر کے حوالے سے کوشش کے باوجود رابطہ نہیں ہوسکا۔یوکرینی سپریم کورٹ کی پریس سروس نے سوشل میڈیا پر جاری اعلامیے میں کہا ہےکہ اس حوالے سے ایک غیر معمولی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔یوکرینی اینٹی کرپشن بیورو نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا تھا کہ انہوں نے عدلیہ میں ایک بڑے پیمانے کی کرپشن کا پتہ لگایا ہے، ادارے کی جانب سے ڈالرز کی گڈیوں پر مشتمل تصویر بھی جاری کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق ویسوولود نیازیف کو اکتوبر 2021 میں سپریم کورٹ کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ عدلیہ میں جج اور سیکرٹری کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…