منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

پہاڑی ملکیت کاتنازع ،قبائلی تصادم میں 21افراد جاں بحق،متعددزخمی

datetime 16  مئی‬‮  2023 |

کوہاٹ(این این آئی)کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں دو قبیلوں کے مابین پہاڑی ملکیت کی حدبراری کے تنازع نے سنگین صورت اختیارکرلی جہاں مبینہ طورپر خونریزجھڑپ اور تصادم کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان کی متضاداطلاعات ملی ہیں۔

مقامی میڈیا کے حوالے سے موصولہ ابتدائی؍ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق دونوں متحارب فریقین کے ایک دوسرے پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 21افراد جاں بحق اور20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز سہ پہردرہ آدم خیل کے دوقبیلوں سنی خیل اور اخوروال کے مابین بلندر نامی پہاڑی ملکیت کی حدبراری کے دیرینہ تنازع پر حالات ایک بار انتہائی کشیدہ ہوگئے اور نوبت فائرنگ تک جاپہنچی جہاں دونوںا طراف سے ایک دوسرے پرہلکے اوربھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس کی زد میں آکر دونوں قبیلوں سے تعلق رکھنے والے21 افراد کے جاں بحق اور20 سے زائدکے زخمی ہونے کی متضاداطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اخوروال قبیلے کے 8 جبکہ سنی خیل کے 13 افراد کی قیمتی جانیں گئی ہیں جبکہ خونریزتصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ خونریزتصادم کے بعد دونوں قبائل کے مابین کشیدگی مزید بڑھ گئی اور حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ۔ مقامی افراد نے اپنی دکانیں بند کردیں تاہم دیگر قبیلوں کے سرکردرہ رہنما حالات پر قابو پانے کے لئے متحرک ہوگئے ہیں اوردونوں فریقین کے مابین امن قائم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

رات سوا آٹھ بجے تک موصولہ اطلاعات کے مطابق متحارب فریقین میںفائرنگ کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری تھا اور حالات انتہائی خراب بتائے جاتے ہیں۔ دونوں فریقین کے مابین درہ آدم خیل کی حدودمیںانڈس ہائی وے پرٹریفک کا نظام بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔اس المناک واقعہ کے بارے مقامی انتظامیہ نے ٹیلی فون پررابطہ کرنے پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی جاں بحق و زخمی افراد کی صحیح تعدادکا اندازہ نہیںتاہم بتایا کہ دس سے بارہ افراد کے جاں بحق ہونے کی ابتدائی اطلاعات ہیں جبکہ فریقین کے مابین لڑائی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…