ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گرفتار

datetime 15  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور (این این آئی)پنجاب کے ضلع بہاول پورسے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔بہاول پور پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ۔بہاول پور پولیس نے بتایا کہ گرفتار پی ٹی آئی کارکن کو 30 روز کے لیے سینٹرل جیل بھیج دیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی اداروں میں توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو میں ملوث گرفتار شر پسند عناصرکی تعداد 3 ہزار 190 ہو گئی۔یہ عناصر عمران خان کی گرفتاری کے بعد املاک اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کے علاوہ ڈیڑھ سو سے زائد پولیس افسروں اور اہلکاروں کو زخمی کر نے میں ملوث ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شر پسند عناصر نے پنجاب بھر میں 162 پولیس افسروں اور اہلکاروں کو شدید زخمی کرنے کے علاوہ پنجاب پولیس کے زیرِ استعمال 94 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور انہیں آگ بھی لگا ئی تھی۔لاہور پولیس کی 27، فیصل آباد پولیس کی 21، راولپنڈی پولیس کی 19، میانوالی پولیس کی 9، سیالکوٹ پولیس کی 5، ملتان پولیس کی 4 اور گوجرانوالہ پولیس کی 3 گاڑیاں شر پسندعناصر کا نشانہ بنیں۔پولیس اسٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…