اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پشاور کی ٹی ٹونٹی ٹیم حکومتی حوصلہ افزائی سے تاحال محروم

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوز ڈیسک)پشاور کی ٹیم نے مسلسل دوسری مرتبہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹی ٹونٹی ٹائٹل تو جیت لیا لیکن صوبائی حکومت کا دل نہ جیت سکی۔ 2 دن گزرنے کے باوجود صوبائی حکومت نے فاتح ٹیم کے لئے کوئی اعلان نہیں کیا۔پشاور کی ٹیم نے مسلسل دوسری مرتبہ قومی T20 چیمپیئن بننے کا اعزاز تو حاصل کر لیا لیکن بد قسمتی سے دوسری مرتبہ بھی صوبے کے مختلف اضلاع کے کھلاڑیوں کی یہ کارکردگی صوبائی حکومت کا دل نہیں جیت سکی۔ 2014ءمیں بھی ٹائٹل جیتنے پر کپتان کی حکومت نے کھلاڑیوں کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی اور اس مرتبہ بھی 2 روز گزرنے کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔گزشتہ سال بھی پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی تھی جبکہ صوبائی حکومت نے یہ کارنامہ سر انجام دینے والے کھلاڑیوں کو لفٹ نہیں کرائی تھی اور اس مرتبہ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔نامساعد حالات اور سہولیات کے فقدان کے باوجود پشاور کے کھلاڑیوں نے مسلسل دوسری مرتبہ قومی ٹی 20 ٹائٹل جیت کر ثابت کر دیا ہے کہ حکومت ان کی سرپرستی نہ بھی کرے تو وہ محض اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر شہر اور صوبے کا نام روشن کر سکتے ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…