منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث 76 گرفتار کر لیے گئے، راولپنڈی پولیس کا دعویٰ

datetime 14  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی پولیس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد راولپنڈی میں پاکستان آرمی کے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کے گیٹ پر حملے میں ملوث 76 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 26 ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔

اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے بتایا کہ اب تک شہر میں توڑ پھوڑ کرنے والے 264 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 17 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مقدمہ نمبر 708 آر اے بازار جی ایچ کیو کیس میں 76 افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔ سی سی ٹی وی اور تفتیش کے ذریعے تمام افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سی پی او نے کہا کہ میٹرو سٹیشن کو جلانے سے 80 کروڑ کا نقصان ہوا، اس کیس میں 27 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جو کوئی بھی گھناؤنے جرم میں شامل ہے ان کے خلاف مکمل تفتیش کرکے قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔سی پی او کی پریس کانفرس کے دوران جی ایچ کیو کے گیٹ پر حملے میں ملوث 26 ملزمان میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔ادھر ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا کہ پرتشدد مظاہروں کے دوران 25 کروڑ روپے کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے ایس پی انڈسٹریل ایریا کے دفتر سمیت 12 گاڑیوں اور 34 موٹر سائیکل نذر آتش کیے۔ تھانہ ترنول، تھانہ سنگجانی اور تھانہ رمنا پر مسلح مظاہرین حملہ آور ہوئے۔انہوںنے کہاکہ 11 ایف سی اہلکار اور 71 پولیس افسران و جوان پر تشدد مظاہروں میں زخمی ہوئے۔ شرپسند عناصر کے خلاف 26 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔بیان کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث 564 افراد کو حراست لیا جبکہ مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…