بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کا لیسٹر شائر کاﺅنٹی کلب سے معاہدہ

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے کاﺅنٹی کلب لیسٹر شائر نے پاکستانی مڈل آرڈ بلے باز عمر اکمل سے معاہدہ کرتے ہوئے اس کا اپنی ویب سائٹ پر اعلان کردیا ہے۔عمر اکمل نے پاکستان کی جانب سے مجموعی طورپر 5 ہزار 259 رنز بنائے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 123 کی اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔عمراکمل نے کلب کے ساتھ اپنے پہلے سیزن میں ناٹنگھم شائر آﺅٹ لاز کے خلاف 49 گیندوں پر برق رفتار 76 رنز کی فتح گر اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھی کھلاڑی آئرش نیل او برائن کے ساتھ نصف سنچری شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔ان کی اس کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کلب مالکان 2016 ئ کے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے لاہور سے تعلق رکھنے والے25سالہ بلے باز یٹسمین کو سائن کرنے پر مجبور ہو گئے۔حال ہی میں ختم ہونے والے انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں عمر اکمل نے143 سے زائد کی دھواں دار اسٹرائیک ریٹ سے133 رنز بنائے اور محض ایک دفعہ آﺅٹ ہوئے تھے۔جارح مزاج بیٹسمین نے لنکاشائر اور انگلینڈ کے دورے پر موجود نیوزی لینڈ کے خلاف لیسسٹر شائر فوکس کیلئے اپنے فرسٹ کلاس اور لسٹ اے کیریئر کا آغاز کیا.لیسسٹر شائر اور روٹ لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کہا کہ عمر اکمل نے کاﺅنٹی کرکٹ کلب میں اپنی موجودگی کے مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی ہر طرز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جبکہ گیند کو پلک جھپکنے میں میدان سے باہر پھینکنے کی بھی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔عمر اکمل اس سیزن میں آئرلینڈ کے لیے کیون اوپبرائن کے بعد کلب کا حصہ بننے والے دوسرے غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…