ڈھاکا(این این آئی)خلیجِ بنگال میں بننے والا سمندری طوفان موچا میانمار اور بنگلا دیش کے ساحلوں سے ٹکرا گیا، کیٹگری 5 شدت کے طوفان کے باعث شدید بارشوں اور تیز ہوائو ں سے درخت اکھڑ گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیٹگری 5 شدت کے طوفان کے باعث شدید بارشوں اور تیز ہواوں سے درخت اکھڑ گئے۔طوفان موچا کے پیشِ نظر بنگلا دیش سے پہلے ہی تقریبا 3 لاکھ افراد کا انخلا کرا لیا گیا،طوفان کے راستے میں آنے والے علاقوں کے 20 لاکھ افراد کے براہِ راست متاثر ہونے کے خدشہ ظاہر کیا گیا ،بنگلا دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کو طوفان سے شدید خطرہ ہے، طوفانی بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔