منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

معروف امریکی کمپنی کا پاکستان میں دو سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

datetime 13  مئی‬‮  2023 |

واشنگٹن(این این آئی)معروف امریکی کمپنی پاکستان میں پائے جانے والے پنک ہمالین سالٹ میں دو سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی۔تفصیلات کے مطابق نمک کی درآمد،تیاری اور سپلائی کے حوالے سے شہرت یافتہ معروف امریکی کمپنی میریکل سالٹ ورکس کولیکٹیو انکارپوریشن نے سفیر پاکستان مسعود خان کو بتا یا ہے کہ کمپنی پاکستان میں پائے جانے والے پنک سالٹ کو نکالنے، پروسیسنگ اور اس کی عالمی سطح پر تقسیم میں تقریباً دو سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی،

یہ سرمایہ کاری فزیبیلیٹی رپورٹ مرتب کرنے، ذخائر کے تخمینے کی رپورٹ، کان کنی کے طریقہ کار اور عمل کو اپ گریڈ کرنے، عالمی معیار کی پروسیسنگ اور پیکیجنگ سہولت کی تعمیر اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگراموں میں کی جائے گی۔امریکہ کی مختلف ریاستوں اور برطانیہ سے تشریف لانے والی میریکل سالٹ ورکس کولیکٹیو انکارپوریشن کی اعلی قیادت کی جانب سے بریفنگ کے دوران بتایا گیا پاکستان میں پنک سالٹ کے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں جس کی سالانہ آمدنی 12 بلین ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ملک کے پاس تقریباً 22.22 بلین ٹن پنک سالٹ کے قدرتی وسائل موجود ہیں جو زیادہ تر کالا باغ، ورچہ، کھیوڑہ اور بہادر خیل کے سالٹ رینج کے علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ ان ذخائر کی بدولت بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پالیسی فریم ورک اور پروسیسنگ، پیکیجنگ اور عالمی سطح پر تقسیم کے لیے مناسب سہولیات کی کمی کی وجہ سے اس وقت پاکستان اس منفرد قدرتی وسائل کی برآمد کے زمرے میں محض 70 ملین ڈالر کماتا ہے جبکہ یہ صلاحیت تقریبا بارہ ارب ڈالر سالانہ ہے۔

وفد میں صدر اور سی ای او احمد این خان، نائب صدر ٹیڈ ایم بالنٹائن، چیف کمیونیکیشن آفیسر محمد ایم خان، جیفری میلنڈر، ایم شمشیر خان، مارٹن عنصر (وینکوور کینیڈا)، نسیم طیب (وینکوور کینیڈا)، ڈین ٹیریٹ (وینکوور کینیڈا)، رانا ریحان انور (سینٹ لوئس)، ٹونی گارسن (لندن انگلینڈ) اور عتیق رانا (سینٹ لوئس) شامل تھے۔ ایم ایس سی آئی کے صدر احمد خان نے سفیر پاکستان کو بتایا کہ پنک سالٹ کے حوالے سے مربوط پالیسی فریم ورک مرتب کرنے اور اس شعبے میں نجی کمپنیوں کے کردار کو فروغ دینے کے حوالے سے کثیر الجہتی روڈمیپ پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ پنک سالٹ کی صنعت کو ریگولیٹ کرنے اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرنے میں حکومت کو مدد فراہم کی جا سکے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کمپنی پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ جوائنٹ وینچر کر رہی ہے۔ کمپنی کا منصوبہ ہے کہ وہ عالمی سطح پر مارکیٹ کے بارے میں آگاہی پیدا کرے اور 2030 تک 10 ملین ٹن تصدیق شدہ ذخائر نکالے۔سفیر پاکستان مسعود خان نے ملک میں سرمایہ کاری اور پنک سالٹ کی صنعت کو فروغ دینے میں ایم ایس سی آئی کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کے روایتی اور غیر روایتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیرپاکستان نے کہا کہ پاکستان اپنے منفرد جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے وسطی اور مغربی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی ایک وسیع مارکیٹ تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلابی نمک کی نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے جو اس شعبے میں منافع بخش کاروباری منصوبے کی ضمانت دیتی ہے۔سفیر پاکستان نے میریکل سالٹ ورکس کولیکٹیو انکارپوریشن کی قیادت کو یقین دلایا کہ سفارت خانہ کمپنی کو اپنے کاروباری منصوبے کو جلد حتمی شکل دینے اور اس پر عمل درآمد میں ہر ممکنہ سہولت کاری فراہم کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…