منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

رانا ثنا ء اللہ کا عمران خان کی دوبارہ گرفتاری کا عندیہ

datetime 13  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے 17 مئی یا اس کے بعد کسی روز سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی دوبارہ گرفتاری کا عندیہ دیدیا۔ایک انٹرویومیں وزیر داخلہ نے کہاکہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیا جائیگا اور پی ٹی آئی رہنما کو 17 مئی تک گرفتار نہیں کیا جائے گا، اس معاملے پر سینئر افسران کو ایڈووکیٹ جنرل سے ہدایات لینے کا کہا گیا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان کی گرفتاری کا کوئی جواز بنا تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا، پی ٹی آئی نے گزشتہ 2 سے 3 روز میں جو کچھ کیا وہ ناقابل برداشت تھا، عدالتیں انہیں سہولت فراہم کر سکتی ہیں تاہم قانون کے مطابق ہم ان کی ریاست مخالف اور دہشت گرد سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔عمران خان کو رہا کرنے اور ان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک جو کچھ بھی ہوا اس کی نظیر نہیں ملتی، اس لاڈلے کو جو سہولت فراہم کی جا رہی ہے وہ سب کو ملنی چاہیے۔لاہور میں اہم تنصیبات پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے توڑ پھوڑ کے ردعمل میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمارے پاس ہر ایک دن کے تمام شواہد موجود ہیں، ہمارے پاس عمران خان کی تقاریر بھی ہیں، اس حوالے سے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید دائر کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے سپریم کورٹ میں گزشتہ روز دیے جانے والے ریمارکس اور بڑی رقم کے غبن کے باوجود عمران خان کے استقبال کی مذمت کی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے یا ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔وزیر داخلہ نے عمران خان کے ساتھ خوشگوار جملوں کے تبادلے پر چیف جسٹس آف پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے ریمارکس ان کے معزز عہدے کے لحاظ سے موزوں نہیں تھے، اس طرح کی گفتگو نے عدالت کی غیرجانبداری پر سوالات کھڑے کردئیے ہیں اور عدلیہ کی دیانتداری اور انصاف پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے اس ’فتنے‘ کی نشاندہی کرنے اور اس سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ملک انتشار کی جانب چلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…