کراچی(نیوز ڈیسک) سلمان بٹ نے قومی کرکٹرزکے دل میں نرم گوشہ پانے کیلیے کوشش شروع کر دی، گذشتہ روز انھوں نے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات کے دوران جذباتی انداز میں اپنی سابقہ غلطیاں تسلیم کرلیں۔تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ، محمد عامر اور آصف کو اب تک قومی کرکٹرز نے معاف نہیں کیا ہے، اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران ویسے تو انھیں کسی کے سامنے آنے کی اجازت نہیں مگر ایسا ہوجائے تو اچھا ردعمل نہیں ملتا، اپنے لیے نرم گوشہ بنانے کیلیے سلمان بٹ نے تو باضابطہ کوششوں کا بھی آغاز کر دیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز سابق کپتان نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹی ٹوئنٹی قائد شاہد آفریدی سے ملاقات کی، انھوں نے اس موقع پر تسلیم کیا کہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد غلطی تسلیم نہ کرنا غلطی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ سلمان خاصے جذباتی تھے اور کئی بار ان کی آواز بھرا بھی گئی، ماضی میں آفریدی نے انھیں کہا تھا کہ جو کچھ ہوا آئی سی سی اور بورڈ کو بتا دیں مگر سلمان بے گناہی پر اصرار کرتے رہے، البتہ اب انھوں نے اعتراف کیا کہ آفریدی کا مشورہ مان لیتے تو شاید ایسے دن نہ دیکھنے پڑتے، سابق اوپنر نے آفریدی سے کہا کہ ”آپ نے مجھے قومی ٹیم کا نائب کپتان بنوایا مگر میں توقعات پر پورا نہ اتر سکا جس پر شرمندہ ہوں“ انھوں نے دبے الفاظ میں آفریدی سے ٹیم میں واپسی کیلیے سپورٹ کرنے کاکہا، مگر ٹی ٹوئنٹی قائد نے واضح کر دیا کہ یہ بورڈ کا فیصلہ ہے اور وہ اس میں کچھ نہیں کر سکیںگے، البتہ اوپنر جہاں بھی ممکن ہو کرکٹ کھیلتے رہیں۔
سلمان بٹ کرکٹرز کے دل میں نرم گوشہ پانے کیلیے کوشاں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا















































