جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

پولیس کا سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے گھر پر چھاپہ

datetime 12  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پولیس پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا ۔ تفصیلات کے کبل پولیس نے مراد سعید کے گھر پر گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، تاہم مراد سعید گھر پر موجود نہیں تھے ۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی گرفتاریوں کی سلسلہ رک نہ سکا اور پارٹی کی سینئر نائب صدر شیریں مزاری اور وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور سے کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد پہنچنا تھا،وہ ڈیفنس یا کیولری گرائونڈ میں روپوش تھیں لیکن پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو صبح ساڑھے چھ بجے اغواء کیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد پولیس چھاپوں کی وجہ سے کافی روز سے گھر میں موجود نہیں تھیں ،دو روز پہلے ڈاکٹر یاسمین راشد کے 80سالہ شوہر اور 76سالہ دیور کو بھی گھر سے گرفتار کیا گیا تھا،شوہر کی طبیعت خراب ہونے پر چھوڑ دیا گیا تاہم معمر دیور اب بھی زیر حراست ہیں ۔عندلیب عباس نے بتایا کہ 4سے 5گاڑیاں اور 40سے 50لوگ آئے تھے جو ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرکے لے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اور پارٹی کی سینئر نائب صدر شیریں مزاری کو بھی اغواء کرلیا گیا۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ پولیس ان کے گھر میں اسلحے سمیت داخل ہوئی۔پی ٹی آئی نے ایک ٹوئٹ میں ان کی گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان گرفتاریوں سے وہ اس تحریک کو روک سکتے ہیں انہیں معلوم نہیں کہ پاکستان ہمیشہ کے لیے تبدیل ہوچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…