منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

تخریب کاری کا منصوبہ عمران نے خود بنایا، شر پسندوں سے رعایت نہیں برتنی چاہیے،مریم نواز

datetime 10  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزرمریم نوازنے کہا ہے کہ سامنے آنے والی آڈیوزسے ثابت ہوگیاکہ تخریب کاری کامنصوبہ عمران خان نے خود بنایا ہواتھا،حکومت کوان شرپسندوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں مریم نوازنے عمران خان کی گرفتاری اوراس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں جلائو گھیرائو کے واقعات پرکہا کہ عوام نے کسی احتجاج کا حصہ بننے سے انکار کردیاہے اورفتنہ کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں کہیں بھی عوام باہرنہیں نکلے،یہ عمران خان کی تخریبی سیاست کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ ہے۔انہوں نے لکھا کہ عوام نے بھی پی ٹی آئی کے ان دہشتگردوں کواپنی آنکھوں سے دیکھ لیاہے،وہ تنصیبات مارک کی ہوئی تھیں جہاں گرفتاری کی صورت میں حملہ کیاجاناتھا،بلوائیوں کوپچھلے کئی ماہ سے زمان پارک میں ٹریننگ دی جارہی تھی،گرفتاری کے بعدصرف تربیت یافتہ بلوائی باہرآئے ہیں۔مریم نواز نے لکھا کہ آڈیوزسے ثابت ہوگیاتخریب کاری کامنصوبہ عمران نے خودبنایاہواتھا،حکومت کوان شرپسندوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…