ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

میری عدالت میں یہ سب ہوا ، کچھ بھی خلاف قانون ہوا تو ایکشن لوں گا ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

datetime 9  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت کی دو درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کس کیس میں عمران خا ن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی؟جو عدالت کے احاطے میں ہوا اس سے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہوئی ہے،

عدالتی عمارت کے شیشے توڑے گئے ہیں جو ہوا غلط تھا۔عدالت میں آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی اٹارنی جنرل اسلام آباد پیش ہوئے، آئی جی اسلام آباد اکبر ناصرنے عدالت کو بتایا کہ سیکریٹری دفاع راستے میں ہیں،5 منٹ میں آجائیں گے۔چیف جسٹس نے برہم ہوتے ہوئے کہا کہ کیا مطلب ہے راستے میں ہیں،15 منٹ کا کہہ کر 45 ہوگئے،اسلام آباد ہے، کتنا وقت لگ رہا ہے؟ مسئلہ رویئے کا ہے۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ میرے علم میں آیا ہے کہ نیب نے عمران خان کو گرفتارکیا ہے،نیب نے اسلام آباد پولیس کو وارنٹ بھیجا تھا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کو اسلام آباد سے گرفتار کرنا تھا؟ جس پر آئی جی نے کہا کہ نہیں، عمران خان کو ہائیکورٹ سے گرفتار نہیں کیا گیا۔چیف جسٹس نے آئی جی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ قانون کے مطابق ہونا چاہیے،اگر کچھ بھی خلاف قانون ہوا تو میں ایکشن لوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…