اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور پی ڈی ایم سربراہ اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان عمران خان یا چیف جسٹس سے بلیک میل نہ ہونے پر اتفاق ہوا ہے۔ نیو نیوز کے مطابق دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور اب تحریک انصاف سے مذاکرات بھی نہیں کئے جائیں گے۔