پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ترک صدر طیب اردوان کا تاریخ سازانتخابی جلسہ، جلسے میں کتنے لاکھ افراد نے شرکت کی ؟ نیا ریکارڈ بن گیا

datetime 8  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(این این آئی) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے انتخابی جلسے میں 17 لاکھ افراد نے شریک ہو کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ترکیہ کے میڈیا کے مطابق صدر اردوان کا استنبول میں ہونے والا انتخابی جلسہ ترکیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا۔

انتخابی جلسہ اتاترک ائیرپورٹ پر منعقد کیا گیا جو 2016 میں ناکام فوجی آپریشن اور جمہوریت کے لیے کی جانے والی جدوجہد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے سیاسی حمایت پر استنبول کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کو ملک کو تقسیم کرنے کا موقع نہیں دیں گے۔صدر اردوان نے مزید کہا کہ 17 لاکھ افراد کا اجتماع مغربی میڈیا کی مجھ پر اور ترکیہ پر کی جانے والی تنقید کا جواب ہے۔انہوں نے اپنی حکومت کے ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کی ویڈیو بھی جلسے کے شرکا کو دکھائی اور انتخابات جیتنے کی صورت میں مہنگائی میں کمی، تنخواہوں میں اضافے اورعوام اور ملک کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا وعدہ کیا۔صدر اردوان نے طبیعت کی خرابی کے باعث چند روز کے لیے انتخابی مہم میں شرکت نہیں کی تھی۔ ترکیہ میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔ انتخابات میں اردوان اور اپوزیشن امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…