اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

آٹا غریب کی پہنچ سے دور ہو گیا ، مہنگائی کی وجہ سے عوام خود کشیاں اور اپنے جگر گوشوں تک کو فروخت کرے پر مجبور ہو گئے

datetime 7  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)آٹا بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے ، مہنگائی کی وجہ سے عوام خود کشیاں اور اپنے جگر گوشوں تک کو فروخت کرے پر مجبور ہو گئے ہیں، جماعت اسلامی حیدرآباد بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 8 جنوری کو بعد نماز عصر اورنگزیب مسجد گاڑی کھاتہ پر احتجاجی مظاہرہ کر ے گی۔امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا ہے کہ حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں عوام آٹے کے لیے پریشان ہورہی ہے

حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا خاموش رہنا سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ شہری آٹے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں سستا آٹا اسٹالز کے نام پر لوگوں بالخصوص بزرگ مرد و خواتین کی تذلیل کی جاتی ہے عوام کئی کئی گھنٹوں آٹے کی حصول کے لیے لائنوں میں کھڑے آٹا آنے کا انتظار کرتے رہتے ہیں، حیدرآباد میں 140روپے کلو تک آٹا فروخت کیا جا رہا ہے، مافیا کی جنگ میں عوام پس گئے، آٹے اورگندم جیسی بنیادی ضرورت کے بدترین بحران سے عوام ذہنی اذیت کا شکار ہیں، انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نا اہلی اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے،

گیس بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا مشکل بنادیا ہے جس سے نجات کے لئے عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں، سندھ ایک زرعی صوبہ ہے مگر کرپٹ انتظامیہ کی وجہ سے عوام آٹے کے بحران و قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے دوہرے عذاب میں ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند اور آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کر کے ناجائز فائدہ اٹھانے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کرے اس کے برعکس ضلعی انتظامیہ سستا آٹا فی کلو 65 روپے 10 کلو آٹے کے لاکھوں تھیلے عوام میں فروخت کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے جو عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے ان کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…