بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری کرپشن کی تحقیقات کروائیں

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سابق کرکٹ اسٹار محسن حسن خان نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری کرپشن کی تحقیقات کروائیں۔ اگر ایسا نہ ہوا تو وہ آرمی چیف راحیل شریف کے پاس جا ئیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کرکٹر محسن حسن خان نے بتایا کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ کی بد عنوانیوں کے باعث کرکٹ داو ¿ پر لگ گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جسٹس قیوم کی رپورٹ میں داغدار قرار دئیے جانے والے افراد کو آج کرکٹ کا سفیر بنا دیا گیا ہے۔ محمد آصف، سلمان بٹ اور محمد عامر نے ملکی وقار کو نقصان پہنچایا، ان پر زندگی بھر کے لئے پابندی عائد کی جانی چاہئے۔محسن حسن خان نے کہاکہ کرکٹ بورڈ میں سات آٹھ لوگوں نے اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ کرکٹ بورڈ میں جاری کرپشن کی تحقیقات کرائیں، اگر ایسا نہ ہوا وہ خود آرمی چیف کے پاس جائیں گے۔محسن حسن خان نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ کو ملک سے باہر کروانا سمجھ سے بالاتر ہے ¾ یو اے ای نہ مانا تو جدہ کی منتیں کیں۔ بھارت کو بار بار کرکٹ کے لئے خط لکھنا پاکستانیوں کی توہین ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…