جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پارلیمنٹ بااختیار ادارہ،قوانین تبدیل کرنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں،مولانا فضل الرحمان

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ/اسلام آباد (این این آئی) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سب سے بااختیار ادارہ ہے اور اس کے بنائے قوانین کو تبدیل یا رد کرنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان ومرکزی سینئر نائب امیر ڈاکٹر علی محمد ابو تراب اور پروفیسر سجاد قمر سے ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر وفد نے مولانا فضل الرحمن سے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور مرحوم کی تعزیت اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم نیک،خدا ترس اور دین کے سچے پیروکار تھے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سب سے زیادہ احتساب سیاست دانوں کا ہوا ہے۔اور سیاست دان ہر وقت کٹہرے میں ہوتا ہے۔آئین پاکستان بھی سیاست دانوں نے اس ملک کو دیا ہے۔اور اس آئین پر پوری قوم متفق ہے اور اسی کے مطابق کاروبار حکومت اور ریاست چل رہا ہے۔

پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قوانین کو کوئی بھی ادارہ یا عدالت نہ رد کر سکتا ہے اور نہ تبدیل کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے اپنے موقف پر کھڑے ہیں اور جو کچھ ہم نے کہا تھا وہ سچ ثابت ہو رہا ہے عمران خان کے سارے جھوٹ بے نقاب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نے نفرت،جھوٹ اور دھوکہ دہی ے جو بیج ہوئے ہیں وہ خود ان کا شکار ہوں گے۔عمران خان پہلے سلیکٹڈ تھا اب ریجیکٹڈ ہو گیا ہے۔سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے اس موقع پر کہا کہ پی ڈی ایم کی کوششوں سے ملک تباہی کے دہانے سے واپس آیا ہے۔عمران خان نے پوری کوشش کی کہ ملک ترقی کے راستے سے ہٹ جائے اور جاتے جاتے آتش فشاں بھی چھوڑ گیا لیکن اس میں بھی اس کو ناکامی ہوئی مشکلات ضرور ہیں لیکن سمت درست ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…