پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

عیدالاضحی کی آمد،پنجاب حکومت کے اہم ترین فیصلے

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عیدالاضحی اور اگلے ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر سکیورٹی انتظامات اور امن عامہ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پنجاب کے داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی ہو گی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمدیقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں اور امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایاجائے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید جانفشانی سے فرائض سرانجام دیں۔ مساجد ‘ امام بارگاہوں ‘ عبادت گاہوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ پولیس افسران سکیورٹی انتظامات کا خود موقع پر جا کر جائزہ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر وضع کردہ سکیورٹی پلان کی مکمل مانیٹرنگ ہونی چاہیئے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی نگرانی اعلیٰ پولیس حکام خود کریں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں میں بھی سکیورٹی کے جامع انتظامات یقینی بنائے جائیں- حفاظتی انتظامات کے حوالے سے تمام ضروری آلات اور مشینری چالو حالت میں ہونی چاہےے-وزیراعلیٰ نے کابینہ کمیٹی کے اراکین کو 3ڈویژنوںمیں جاکر عید الاضحی کے موقع پر کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے- وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں اگلے ماہ ہونے والے ضمنی الیکشن کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروںکو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔ انتخابی مہم کے دوران سکیورٹی کے جامع اقدامات کئے جائیں۔اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمدکرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانون فوری طور پر حرکت میں آنا چاہیئے- اجلاس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ، ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری، چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل، خواجہ احمد حسان، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھئے:دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں۔۔۔!!!

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…