پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

معروف سعودی فوٹوگرافر کام کے دوران السعدہ پہاڑ کی چوٹی سے گر کر جاں بحق

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی فوٹوگرافر ہانی بن عبداللہ الزہرانی فوٹو گرافی کے مشن کے دوران السعدہ پہاڑوں کی بلندیوں سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فوٹو گرافر الزہرانی الباحہ ریجن کے گائوں النصبہ کا رہائشی تھا۔ مختلف ویب سائٹس پر الزہرانی کی موت پر بات چیت کی گئی۔الزہرانی کو جاننے والے بہت سے لوگوں نے اس کی موت پر اظہار افسوس کیا اور اس کے اخلاق کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا الزہرانی جس کے ساتھ بھی اٹھتا بیٹھتا تھا اس پر ایک اچھا اثر چھوڑتا تھا۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ الزہرانی ممتاز فوٹو گرافروں میں سے ایک تھا۔ الزہرانی کے بہت سے ساتھیوں، دوستوں اور فوٹوگرافروں نے ان کی اچانک موت پر ماتم کیا ہے،فوٹوگرافر اور مصور ہانی الزہرانی مشرقی صوبے کے مکہ الیکٹرونک اخبار میں فوٹو گرافی کے شعبے کے ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے سعودی الاتحاد کلب کے لیے فوٹوگرافر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے اس وقت فوٹو گرافی کو اپنی انتہائی درستگی سے ممتاز کردیا تھا جب انہوں چاند کی اس کے تمام مراحل میں تصویر کشی کی تھی۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…