جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

شہبازشریف لندن میں اعتراض کرتے ہیں عدالتیں روز ضمانتیں دے رہی ہیں، شہبازشریف کی ضمانت پر ان کے بھائی لندن میں ہیں،پرویزالٰہی

datetime 5  مئی‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے صدر گوجرانوالہ بار انتخاب عالم ورک، سینئر وکلا جہانگیر ہرل، عابد ہرل، صفدر بوسال، عاصم چیمہ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہبازشریف لندن جا کر اعتراض کرتے ہیں کہ عدالتیں روز ضمانتیں دے دیتی ہیں لیکن وہ یہ بتائیں کہ ان کے اپنے بھائی صاحب جو ضمانت پر پانچ سال پہلے لندن گئے تھے وہ کیوں واپس نہیں آ رہے جبکہ ان موصوف کی ضمانت بھی شہبازشریف نے خود دی تھی،

امید ہے کہ اس مرتبہ شہبازشریف ان کو واپس لا کر عدلیہ کے سامنے پیش کریں گے، شہبازشریف نے معزز عدلیہ کو گالیاں دینے کیلئے خواجہ آصف کو آگے لگایا ہوا ہے، رانا ثناء اللہ ماڈل ٹائون میں حاملہ عورتوں، بچیوں اور بزرگوں پر گولیاں چلانے کا جواب دیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اظہار یکجہتی کیلئے ہفتہ کے روز کال دی ہے، آپ دیکھیں گے کہ عوام عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے اور ن لیگ والے منہ چھپاتے پھریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں عمران خان ہی عوامی لیڈر ہیں، عمران خان پی ڈی ایم کے سب سیاستدانوں سے بڑے ہیں، تحریک انصاف اکیلی ان تیرہ جماعتوں پر حاوی ہے، عمران خان نے پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے لیکن جب پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا ہونے لگا تو پی ڈی ایم ٹولے نے مل کر عمران خان کی حکومت گرا دی اور پاکستان کی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا، عمران خان کی سیاست پی ڈی ایم کی طرح نہیں اور نہ ہی ان کی طرح عوام کو دھوکا دینا آتا ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ن لیگ نے توشہ خانہ کا شور بہت مچایا ہوا تھا لیکن جب ہائیکورٹ نے ن لیگ کا اپنا حساب مانگا تو اب توشہ خانہ ریکارڈ سمیت ہی غائب ہے، جب لسٹ نکلی تو سب پتہ چل گیا کہ کون کیا لے کر گیا کیونکہ ہر دور میں شریف برادران اس میں سرفہرست رہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نگران حکومت ختم ہو چکی اب محسن نقوی اور ان کے چمچے غیر قانونی طور پر پنجاب پر قابض ہیں، عدلیہ میں نگران حکومت کے خلاف درخواستیں جمع ہیں انشاء اللہ جلد فیصلہ ہو جائے گا، سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…