جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

ورلڈکپ،پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد کے اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان

datetime 5  مئی‬‮  2023 |

ممبئی ( این این اائی) روایتی حریفوں کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کا مقابلہ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے کا امکان ہے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے پاک بھارت ورلڈکپ مقابلے کے لئے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم کا انتخاب کیا ہے جو کہ تماشائیوں کی گنجائش کے حوالے سے کرکٹ کا سب سے بڑ اسٹیڈیم ہے۔

اس اسٹیڈیم میں 1لاکھ سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں شیڈول ہے اور میچز کے وینیوز کا اعلان جلد متوقع ہے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈیا کے لیگ میچز کے لیے 7 وینیوز کو فائنل کیا گیا ہے، بھارت کے احمد آباد میں 2 میچز ہوں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور،بنگلور، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، تریوندرم، ممبئی، دہلی، لکھن، راجکوٹ، اندور اور دھرم شالہ وینیوز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ہوم ایڈوانٹیج کے لیے بھارتی ٹیم کے لیے سِلو ٹریک پر کھیلنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، بھارتی ٹیم کے لیے آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سِلو پچز پر کھیلنے کا پلان بنایا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی کی وجہ سے پاکستان کے میچز چنئی اور بنگلورو میں ہونے کا امکان ہے۔جبکہ کولکتہ کے مشہور ایڈن گارڈنز کو بھی پاکستان کے میچز کی میزبانی کا ممکنہ مقام سمجھا جارہا ہے۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے بارے میں قومی امنگوں کے مطابق دوٹوک موقف اپنائیں گے۔قبل ازیں ایشیاکپ میں بھارتی بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے جس پر پاکستان نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہندوستان کی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرتی تو ورلڈکپ میں گرین شرٹس کی شرکت ممکن نہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ٹیم کو سکیورٹی مسائل درپیش ہیں اس لیے اپنی ٹیم بھیجنے کیلئے حکومتی کلئیرنس کی ضرورت ہوگی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی میگا ایونٹس کا شیڈول ایک سال پہلے ہی جاری کردیا جاتا ہے، 2019 میں انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے گزشتہ ورلڈکپ میچز کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان بھی 12ماہ پہلے ہی کردیا گیا تھا مگر اس بار پیچیدہ صورتحال کی وجہ سے غیر معمولی تاخیر دیکھنے میں آرہی ہے۔یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں سال 2016ء میں بھارتی سرزمین پر آخری بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…