اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

معین خان بڑے بھائی ندیم خان کو پی سی بی سے فارغ کرنے پر پھٹ پڑے

datetime 5  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق کپتان معین خان اپنے بڑے بھائی ندیم خان کو کرکٹ بورڈ سیفارغ کرنے کے فیصلے پر پھٹ پڑے۔ایک انٹرویومیں معین خان نے وزیراعظم شہباز شریف سیکرکٹ بورڈ کے معاملات دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کچھ افراد من مانیاں کرکے کرکٹ کو تباہ کر رہے ہیں۔

معین خان نے نام لیے بغیر پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی میں شامل عہدیداران پر شدید تنقیدکی۔سابق کپتان نے کہا کہ اگر میں نے منہ کھولا تو بہت سے لوگوں کے نام سامنے آئیں گے، ان لوگوں کی کرپشن کی کہانیاں پوری دنیا کو پتہ ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو غیر قانونی طور پر بورڈ کے پیسوں سے اپنے گھر کے اخراجات چلاتے رہے،

بورڈ میں بیٹھے جو لوگ ندیم خان پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں در اصل وہ خود کرپٹ ہیں، بورڈ میں کچھ لوگ ہمیشہ چور دروازے سے آتے ہیں، ان پر خود کرپشن کے الزامات ہیں۔معین خان نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے بورڈ میں ایک لابی کراچی کے خلاف کام کر رہی ہے،کراچی سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز ہوں یا ایڈمنسٹریٹر ہوں لگتا ہے لابی ان کے خلاف کام کر رہی ہے،

پی سی بی میں اس وقت ایک ٹولا موجود ہے جو ہمیشہ چور دروازے سے آتا ہے، نجم سیٹھی ان لوگوں سے جان چھڑائیں اور ایک سسٹم بنائیں۔خیال رہے کہ معین خان کے بڑے بھائی ندیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس بھی رہ چکے تھے لیکن چند ہفتے قبل ان کی تنخواہ میں کمی کرکے ان کا تبادلہ ویمنز ونگ میں کردیا گیا تھا، پی سی بی نے 2 ہفتے قبل انہیں ملازمت سے فارغ کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…