پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

24گھنٹے میں تبادلہ نہ کروایا تو حیدرآباد آنا چھوڑ دوں گا، ڈی ایس پی کی پولیس افسر کو دھمکی

datetime 5  مئی‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)سندھ پولیس کے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی)کو حیدر آباد میں ٹریفک پولیس کے سیکشن افسر کو دی گئی دھمکی مہنگی پڑگئی، دھمکی کی ویڈیو سامنے آنے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی)سندھ نے ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی کی اور ٹریفک افسر کو شاباش اور انعام دینے کا اعلان کردیا۔

حیدرآباد میں سندھ پولیس کے ڈی ایس پی فہیم فاروقی کی جانب سے ٹریفک پولیس کے سیکشن آفیسر کو دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ ویڈیو میں ڈی ایس پی فہیم فاروقی کو ٹریفک سیکشن سٹی حیدرآباد کے انچارج کو دھمکی دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔فوٹیج میں فہیم فاروقی نے غلط سمت میں پارکنگ کرنے کے بعد ٹریفک افسر کو دھمکی دی کہ وہ 24 گھنٹے میں اس کا تبادلہ کروادے گا اگر 25 گھنٹے ہوگئے تو وہ حیدرآباد آنا چھوڑ دے گا۔

آئی جی سندھ نے ٹریفک افسر کو دھمکانے کا نوٹس لے لیا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو فوری ڈی ایس پی کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔آئی جی سندھ کی جانب سے ٹریفک افسر کیلئے انعام کا اعلان کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ ٹریفک افسر کو سرٹیفکیٹ اور ایک تنخواہ انعام دی جائے جبکہ ڈی ایس پی فہیم فاروقی کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی ہوگی۔خیال رہے کہ ڈی ایس پی فہیم فاروقی کراچی پولیس آفس میں تعینات ہے، فہیم فاروقی کے خلاف سنگین دفعات کے تحت پہلے بھی کئی مقدمات درج ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…