ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو حکم ملا تھا 2018 کے پہلے دن نکاح ہو گا،شادی کی تقریب اور نکاح فراڈ پر مبنی تھا، پیشگوئی کے زیر اثر عمران خان نے نکاح کیا،عون چوہدری نے بیان ریکارڈ کروا دیا

datetime 4  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں عون چوہدری نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔عون چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا ذاتی اسسٹنٹ، سیاسی سیکریٹری اور قریبی ساتھی تھا، ان کے تمام سیاسی اور ذاتی معاملات کو بھی دیکھتا تھا، عمران خان کی ریحام خان سے 2015میں طلاق ہوئی۔

عدالت میں بیان میں عون چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو بشریٰ بی بی نے کہا فی الفور ریحام خان کو طلاق دے دو، بشریٰ بی بی نے عمران خان کو کہا ریحام کو طلاق دینا ہی تمہارے لیے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ریحام ملک میں موجود نہیں تھیں، بشریٰ بی بی کے کہنے پر عمران خان نے طلاق دے دی، عمران خان نے ریحام خان کو ای میل پر طلاق دی۔عون چوہدری نے کہا کہ عمران خان طلاق کے بعد ذہنی پریشانی کا شکار رہتے تھے، عمران خان مجھے اکثر اوقات کہتے کہ مجھے بشریٰ بی بی کے پاس لے جا، بشریٰ بی بی کے ساتھ عمران خان کا ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔

انہوں نے کہاکہ 31دسمبر 2017 کو عمران خان نے کہا یکم جنوری کو بشریٰ بی بی سے نکاح کرنا ہے، انہوں نے مجھے کہا کہ نکاح کے انتظامات کرو، ان کی بات پر میں نے حیرانی کا اظہار کیا۔عدالت میں بیان میں عون چوہدری نے کہا کہ میں نے کہا کہ بشریٰ بی بی پہلے سے شادی شدہ ہیں، عمران خان نے مجھے بتایا کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے۔ عون چوہدری نے بیان دیا کہ میں نے عمران خان کا یقین کیا اور اگلے دن مفتی سعید اور زلفی بخاری کو لے کر روانہ ہوا، یکم جنوری 2018 کو عمران خان کا بشریٰ بی بی کے ساتھ نکاح لاہور میں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کا گواہ ہوں، نکاح سے قبل مفتی سعید نے میرے سامنے بشریٰ بی بی کے طلاق نامے کا پوچھا، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے مفتی سعید کو کہا کہ طلاق نامہ دے دیا جائیگا، نکاح کے بعد معلوم ہوا کہ پچھلے نکاح کے طلاق کی عدت کا دورانیہ مکمل نہیں ہوا تھا۔عدت کا دورانیہ 14 اور 18فروری 2018 کے درمیان مکمل ہوتا تھا، میں نے عمران خان سے دورانِ عدت نکاح کا پوچھا، عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو حکم ملا تھا 2018 کے پہلے دن نکاح ہو گا۔

عمران خان کو بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہم میاں بیوی رہیں گے تو وزیرِ اعظم بن جاں گا، عمران خان کی شادی کی تقریب اور نکاح فراڈ پر مبنی تھا، پیشگوئی کے زیر اثر عمران خان نے نکاح کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی۔اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست منظور کی تھی۔سول جج نصرمِن اللہ نے محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔جج نصرمِن اللہ نے عون چوہدری کا بیان قلمبند کرنے کی اجازت دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…