ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

نندی پور پاور پروجیکٹ فعال ہونے پر بھاری مالی بوجھ بن جائیگا،

datetime 17  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نندی پورپاﺅرپروجیکٹ،بھاری اخراجات کاذمہ دارکون؟ نندی پور پاور پروجیکٹ کی سنگین صو رتحال نے نیا رخ اختیار کرلیا ہےا گر یہ فعال ہوجاتااور اب سے 425؍ تا 450؍ میگاواٹ بجلی پیدا کرنا شروع کردیتا ہے تو اس کو برقرار نہیں رکھ پائے گا، یا تو بند ہوجائے گا یا حکومت کیلئے بھاری مالی بوجھ بن جائے گا کیونکہ نیپرا سے فرنس آئل پر تیار بجلی کا نرخ 11.3073 روپے یونٹ منظور ہوا ہے اس نرخ سے اس کی بجلی تیار کرنے کی لاگت بھی پوری نہیں ہوگی۔ نیپرا سے طے شدہ لاگت و ٹیرف سے پروجیکٹ قرض دینے والوں کو ادائیگی کے بھی قابل نہیں ہوگا اور چند دنوں میں دیگر جینکوز (بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں) کی طرح برباد ہوجائے گا۔روزنامہ جنگ کے صحافی خالدمصطفی کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف ناردرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (این جی پی سی ایل) نے نندی پور پاور پروجیکٹ پر اپنی نظرثانی پٹیشن میں کیا ہے جو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرائی ہے۔ اگر یہ پلانٹ آپریشنل بھی ہوجاتا ہے تو قومی خزانے کو 30؍ ارب روپے سالانہ کا نقصان پہنچاتا رہے گا جس کا مطلب ہے ملک کیلئے بھاری بوجھ بن جائےگا۔ ٹیرف پر نظرثانی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیپرا کی جانب سے 4؍ اپریل 2015ء کو طے کردہ ٹیرف سے بجلی تیار کرنے کی لاگت بھی حاصل نہیں ہوسکے گی جس کے نتیجے میں نندی پور پاور پلانٹ کو اگر اب سے فعال کردیا جائے تو دنوں میں بند ہوجائے گا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس نے ناردرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر شعیب رشید کو نیپرا میں نظرثانی اپیل دائر کرنے کا ااختیار دیا ہے جنہوں نے نیپرا سے اپیل کی ہے کہ ٹیرف پر اصل لاگت کے مطابق نظرثانی اور منظور کریں ۔ این پی جی سی ایل نے پٹیشن میں اپیل کی ہے کہ آپریشن اینڈ مینٹی ننس (او اینڈ ایم) ٹیرف کا ایچ ایس ایف اور فیول کی حقیقی بنیاد بشمول گیس او اینڈ ایم 3.5 کے ساتھ تعین کریں اور او اینڈ ایم ٹیرف ضروری انڈیکسیشن کے ساتھ فکس کریں۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیاہے

مزید پڑھئے: دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں

کہ حاصل کردہ قرضوں اور تصدیق شدہ ای پی سی لاگت 382.52 ملین ڈالر کو بھی ٹیرف کا حصہ بنایا جائے اور پوری تعمیراتی مدت کے دوران سود (آئی ڈی سی) اور 46.07 ملین ڈالر کی نان ای پی سی لاگت کو بھی شامل کیا جائے۔ درخواست گزار نے فنانسنگ فیس کے حصوں کو بھی حصہ بنان یا جائے اور قاعدے کے مطابق فنانسنگ کے 3؍ فیصد کی اجازت دی جائے مزید براں 15؍ ملین ڈالر کے اسپیئر پارٹس کی قیمت کو بھی پروجیکٹ کی لاگت میں شامل کیا جائے جو ٹیرف میں ظاہر ہونی چا ہئے۔ درخواست گزار نے گیس کنکشن کے اخراجات بھی بجلی کی قیمت میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…