نئی دلی(این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے متنازعہ فلم” کیرالہ سٹوری” کی ریلیز پر فوری پابندی کے حوالے سے دائر عرضداشت کی سماعت سے انکار کر دیا ہے۔
یہ عرضداشت جمعیت علمائے ہند نے سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سپریم کورٹ نے عرض گزار جمعیت علمائے ہند کو مشورہ دیا کہ وہ اس معاملے میں کیرالہ ہائیکورٹ سے رجوع کرے کیونکہ اس حوالے سے وہاں پہلے ہی مقدمہ زیر سماعت ہے۔ بھارت میں د ی کشمیر فائلز کے بعد مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے ایک اور فلم ‘دی کیرالہ سٹوری’ بنا ئی گئی ہے۔ فلم کو ہندی، تلگو، تامل اور ملیالم زبانوں میں بھارت بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔