لندن (این این آئی)ایک برطانوی شخص نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے مرنے والے بزرگ شخص کی لاش 2 سال فریزر میں رکھ کر اس کی پنشن کی رقم سے شاپنگ کی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 71 سالہ جان وین رائٹ کی موت ستمبر 2018 میں ہوئی تاہم ان کی لاش اگست 2020 میں ملی کیونکہ اسے فریزر میں رکھ دیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق 52 سالہ ڈیمین جانسن نے آخری رسومات روکنے کے الزام میں جرم قبول کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیمین جانسن پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے مردہ پنشنر کی بینک کی تفصیلات کو شاپنگ کرنے اور نقد رقم نکالنے کے لیے استعمال کیا لیکن اس نے دھوکا دہی کے 3 الزامات کو ماننے سے انکار کردیا۔رپورٹس کے مطابق ملزم کا کہنا تھا کہ وین رائٹ کے اکاونٹ سے جو رقم استعمال کی تھی وہ تکنیکی طور پر میری تھی۔