بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک بھر میں ایک دن الیکشن کرانے پر حکومتی اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف میں اتفاق

datetime 3  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) عام انتخابات سے متعلق حکومتی اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق ،وفاقی حکومت انتخابی تاریخ پر مزید لچک دکھانے کو تیار ہے ۔تفصیلات کے مطاب گزشتہ روز الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے حکومتی اتحاد اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بھی اختتام پذیر ہوگیا۔

حکومتی اتحاد اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں اس بات پر تو اتفاق ہوا کہ ملک بھر میں ایک دن الیکشن ہونے چاہئیں تاہم ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کی تاریخ اور اسمبلیوں کی تحلیل پر اتفاق نہ ہوسکا تاہم اب ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت انتخابی تاریخ پر مزید لچک دکھانے کو تیار ہوگئی ہے اورحکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق مزید مذاکرات سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانے کے بعد ہوسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں حکومت نے 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے انکار کر دیا، وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ سے پہلے اسمبلیاں تحلیل نہیں کر سکتے جبکہ پی ٹی آئی نے بجٹ پیش کرنے کی شرط پر بھی نیم رضا مندی ظاہر کی۔ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ پر اتفاق نہ ہونے پر مذاکرات میں تعطل آیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ مذاکرات ہو سکیں گے، پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ سے اپنی صفوں میں اتحاد لانے کی بات کی۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے مقف اختیار کیا کہ ن لیگ کے کئی وزرا کے رویوں کی وجہ سے بداعتمادی پیدا ہو سکتی ہے جبکہ حکومتی کمیٹی نے وزرا کے منفی بیانات کو غیر ضروری قرار دیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…