ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں کتنے ملین نوجوان شادی کے منتظر ہیں، رپورٹ میں حیران کن انکشاف

datetime 2  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق پاکستان میں 22 ملین نوجوان شادی کے منتظر ہیں۔پاکستان پر اقوام متحدہ کی مردم شماری رپورٹ کے مطابق ملک کا ہرگھر اچھے رشتے کی تلاش میں ہے اور تقریباً پاکستان میں ہر گھر میں یہ ایک مسئلہ ہے کیونکہ ملک میں 22 ملین نوجوان لڑکے اور لڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے انتظار میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مناسب رشتے نہ ہونے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کی شادی کزن سے کروا دیتے ہیں اور کزن کے رشتے نہ ہونے کی وجہ سے والدین اب ذات برادری سے باہر رشتے کرنے پر آمادہ ہوتے ہیں لیکن اپنی ذات برادری سے باہر مناسب اور معتبر رشتے نہ ہونے کی وجہ سے ہچکچاتے بھی ہیں۔دوسری جانب شادیوں کے حوالے سے مقبول ایپ دل کا رشتہ اس مسئلے کو کافی حد تک حل کررہی ہے جو اب تک 11 لاکھ 27 ہزار رشتہ پروفائلز کو رجسٹرڈ کرچکی ہے۔اس کے علاوہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے 17 لاکھ 78 ہزار لوگ ایک دوسرے سے متعارف ہوچکے ہیں جن میں سے 2 ہزار لوگ کامیاب شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے 5 ہزار لوگ جلد شادی کرنے والے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…